انگلینڈ جانے والے ثقافتی طائفے کی روانگی میں تاخیر ، فنکار 2مئی کو روانہ ہوں گے

نسیم وکی ، ہنی البیلا ، ناصر چینوٹی ، ظفر ارشاد ، نیہا بلوچ ، صائمہ خان اور مہرو النساء سمیت دیگر 22شوز کرینگے

جمعہ 28 اپریل 2017 13:12

انگلینڈ جانے والے ثقافتی طائفے کی روانگی میں تاخیر ، فنکار 2مئی کو روانہ ہوں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء)انگلینڈ جانے والے ثقافتی طائفے کی روانگی میں تاخیر ، فنکار اب 2مئی کو روانہ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکار نسیم وکی ، ہنی البیلا ، ناصر چینوٹی ، ظفر ارشاد ، نیہا بلوچ ، صائمہ خان اور مہرو النساء سمیت دیگر اداکاروں پر مشتمل ثقافی طائفے نے 28اپریل کو انگلینڈ روانہ ہونا تھا جہاں ان کا اسٹیج ڈرامہ ’’ دنگل ‘‘ پیش کیا جانا تھا تاہم بعض وجوہات کی بناء پر فنکار بروقت انگلینڈ روانہ نہ ہو سکے ۔فنکار اب 2مئی کو انگلینڈ روانہ ہوں گے جہاں وہ 3مئی سے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گے ۔ ثقافتی طائفہ انگلینڈ میں اسٹیج ڈرامے کے 22شوز کرے گا اور تقریباً ایک ماہ انگلینڈ میں پرفارم کرنے کے بعد پاکستان واپس آجائے گا ۔

وقت اشاعت : 28/04/2017 - 13:12:48

Rlated Stars :