ونود کھنہ بالی وڈ فلم انڈسٹری کا قیمتی اثاثہ تھے، مادھوری ڈکشت

بدھ 3 مئی 2017 18:34

ونود کھنہ بالی وڈ فلم انڈسٹری کا قیمتی اثاثہ تھے، مادھوری ڈکشت
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2017ء) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت نے کہا ہے کہ لیجنڈ اداکار ونود کھنہ بہترین اداکاروں میں سے تھے اور بالی وڈ فلم انڈسٹری کا قیمتی اثاثہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب میں نے ان کے ساتھ کام کیا تو میں فلم انڈسٹری میں نئی آئی تھی اورسیٹ پر ان کے کام کو غور سے دیکھتی تھی۔انہوں نے کہا کہ ونود کھنہ نے ایک آرٹ فلم"اچانک "میں بھی کام کیااور میرا خیال ہے کہ انہوں نے اس فلم میں بہترین اداکاری کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہماری نئی نسل کو ان سے بہت کچھ سیکھنا چاہیئے۔

وقت اشاعت : 03/05/2017 - 18:34:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :