مقامی ہوٹل میںتقریب کے دوران نور اور ولی حامد میں جھگڑا ، اداکارہ تقریب ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں

انتظامیہ نے ولی حامد کو تقریب سے واپس بھیج کر اداکارہ کو منت سماجت کر کے واپس بلایا ‘ میڈیا رپورٹس

بدھ 3 مئی 2017 19:08

مقامی ہوٹل میںتقریب کے دوران نور اور ولی حامد میں جھگڑا ، اداکارہ تقریب ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2017ء) مقامی ہوٹل میںتقریب کے دوران اداکارہ نور اور ولی حامد میں جھگڑا ہو گیا ، اداکارہ تقریب ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں جس کے بعد انتظامیہ نے ولی حامد کو تقریب سے واپس بھیج کر اداکارہ کو منت سماجت کر کے واپس بلایا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جھگڑے کا واقعہ ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران پیش آیا ۔

اس تقریب میں اداکارہ نور سٹیج پر موجود تھیں کہ اچانک ولی حامد بھی وہاں پہنچ گئے۔ اس موقع پر ولی حامد کو دیکھتے ہی نور غصے میں آ گئیں اور جھگڑنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

ہوٹل انتظامیہ نے دونوں کے درمیان بیچ بچا ئوکرانے کی کوشش کی لیکن تلخ کلامی اتنی بڑھی کہ اداکارہ نور تقریب چھوڑ کر باہر چلی گئیں۔ جس پر انتظامیہ نے ولی حامد کو تقریب سے جانے کا کہنا اور اداکارہ نور کی منت سماجت کر کے انہیںواپس بلایا۔

خیال رہے کہ اداکارہ نور نے اپنے شوہر گلوکار ولی حامد سے خلع لینے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ اداکارہ نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ان کے شوہر کی جانب سے شادی کے ایک ماہ بعد ہی تلخ رویہ اختیار کیا گیا اور انہیںہراساں بھی کیا جاتا رہا جس کی وجہ سے طلاق تک نوبت آئی۔
وقت اشاعت : 03/05/2017 - 19:08:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :