ایمن خان ملائیشیا جاکراپنے شوہرمنیب بٹ کو بھول گئیں

منیب بٹ کی شکایت پر ایمن خان نے اپنی اس بھول پر ہنستے ہوئے معافی مانگی

منگل 23 جنوری 2024 17:17

ایمن خان ملائیشیا جاکراپنے شوہرمنیب بٹ کو بھول گئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2024ء) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ ایمن خان ملائیشیا جاکر اپنے شوہر اداکار منیب بٹ کو بھول گئیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے سیاحتی دورے سے اپنی بیٹیوں کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کی ہیں۔تاہم حال ہی میں ایمن خان نے اپنے ہوٹل کے کمرے سے چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں اپنی بیٹیوں کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’میں اپنی بیٹیوں کے ہمراہ دنیا گھومنا چاہتی ہوں‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سرخ دل والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا۔اداکارہ کی پوسٹ نے فوراً ہی ان کے شوہر اور اداکار منیب بٹ کی توجہ حاصل کرلی اور انہوں نے کمنٹس میں تبصرہ کیا کہ ’صرف بیٹیوں کے ساتھ‘ اور ساتھ میں اداس ہونے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔منیب بٹ کی شکایت پر ایمن خان نے اپنی اس بھول پر ہنستے ہوئے معافی مانگی اور لکھا کہ ’ہاہاہا۔۔۔ معذرت، بالکل آپ کے ساتھ بھی‘۔واضح رہے کہ ان دنوں ایمن خان اور منیب بٹ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کی سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔ جہاں سے دونوں وقتاً فوقتاً تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/01/2024 - 17:17:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :