امریکہ ،مومی مجسمہ گھر مادام تساوٴ برطانیہ کے بعد اب لاس اینجلس میں بھی

جمعرات 23 جولائی 2009 14:24

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی ۔2009ء) برطانیہ کے مشہورعالم مومی مجسمہ گھر مادام تساوٴ کی ایک شاخ لاس اینجلس میں کھول دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مادام تساوٴ ہالی ووڈ کے نام سے بنائے جانے والے مجسمہ گھر میں ہالی ووڈ اسٹارز کے مجسمے رکھے جائیں گے فی الوقت یہاں الزبتھ ٹیلر، براڈ پٹ، انجلینا جولی، جارج کلونی، جسٹن ٹمبرلیک، برٹنی اسپیئرز، مارلن منرو، جولیا رابرٹس، سلمیٰ ہائیک، ایلٹن جان، بیونس، سیموئل جیکسن، جینیفر لوپیز، جوہنی ڈیپ، اور امریکی صدر بارک اوبامہ کے مومی مجسمے رکھے گئے ہیں۔

لاس اینجلس کے ہالی ووڈ بلیوارڈ میں چائنیز تھیٹر کے سامنے بنائے گئے اس مومی عجائب گھر کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے تاہم عوام کو فی الحال یہاں آنے کی اجازت نہیں ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کی دلچسپی کے لئے میوزیم میں مزید اختراعات کی جارہی ہیں۔ یکم اگست کو میوزیم کو مکمل کرکے عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔ اور چائنیز تھیٹر میں روزانہ جانے والے پانچ ہزار سے زائد افراد میں سے اکثریت اس میوزیم کو بھی دیکھنے آئے گی۔
وقت اشاعت : 23/07/2009 - 14:24:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :