شاہد کپور کی بیوی میرا راجپوت پر جرمانہ عائد کردیا گیا

منگل 9 مئی 2017 16:10

شاہد کپور کی بیوی میرا راجپوت پر جرمانہ عائد کردیا گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2017ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کی بیوی میرا راجپوت کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی بناء پر جرمانہ بھرنا پڑگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے چاکلیٹی ہیرو کے خطاب سے شہرت پانے والے اداکار شاہد کپور کی بیوی میرا راجپوت جو اپنے شوہر کے برعکس کیمرے کے سامنے آنے سے گریز کرتی ہیں اب اپنے ڈرائیور کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور کی اہلیہ ممبئی میں ایک دعوت پر گئی تھیں جہاں پر ان کے ڈرائیور نے گاڑی کو نو پارکنگ میں کھڑا کردیا جس کے موقع پر کھڑے ٹریفک پولیس اہلکار نے 2 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جس کو میرا راجپوت نے بغیر کسی حیل و حجت کے اپنی غلطی کو تسلیم کرلیا۔جرمانہ کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکار کے مطابق عام طور پر فنکاریا ان کی اہلیہ کی طرف سے غلطی کو تسلیم نہیں کی جاتا اور نہ ہی وہ اتنی آسانی سے جرمانہ ادا کرتے ہیں تاہم میرا راجپوت نے اس معاملے کو بڑے ہی آرام اور سکون سے دیکھا اورجرمانہ ادا کیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی میرا راجپوت کو ڈرائیور کو سگنل توڑنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا جاچکا ہے۔
وقت اشاعت : 09/05/2017 - 16:10:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :