امریکی گلوکارہ بھارتی گاؤں کی فلاح و بہبود میں مصروف

ہم غیرضروری چیزوں کی عدم دستیابی کی شکایت کرتے ہیں،بھارت میں پینے کا صا ف پانی نہیں،نکی میناج کی گفتگو

پیر 22 مئی 2017 17:59

امریکی گلوکارہ بھارتی گاؤں کی فلاح و بہبود میں مصروف
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) امریکی گلوکارہ بھارتی گاؤں کی فلاح و بہبود میں حصہ لیں گی ،بھارتی ٹی وی کے مطابق گذشتہ روز مشہور گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرکے اپنے مداحوں کو ایک بار پھر حیرت میں ڈال دیا۔نکی میناج کی پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بھارت کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں لوگوں کو نئے ہینڈ پمپ کے پاس خوشی سے جمع دیکھا جاسکتا تھا۔

(جاری ہے)

تصویر کی تفصیل بتاتے ہوئے گلوکارہ نے لکھا، 'یہ کام مجھے فخر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، بھارت کے اس گاؤں میں بھیجی گئی رقم سے یہاں کمپیوٹر سینٹر، ٹیلرنگ انسٹی ٹیوٹ، تعلیمی ادارہ اور 2 پانی کے کنویں قائم کیے جاچکے ہیں۔نکی میناج کا کہنا تھا کہ ہم چھوٹی چھوٹی غیر ضروری چیزوں کی عدم دستیابی کی شکایت کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کو صاف پانی تک میسر نہیں، بھارت کے لیے نیک خواہشات، ابھی بہت سا کام کیا جانا باقی ہے، میں اپنے فلاحی کاموں کے بارے میں آپ لوگوں کو مزید بتاؤں گی شاید آپ بھی اس کا حصہ بننا پسند کریں۔
وقت اشاعت : 22/05/2017 - 17:59:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :