سکھ اداکار دلجیت دوسانجھ نے بال کٹوا دیے، مداح حیران

ہفتہ 10 جون 2017 21:48

سکھ اداکار دلجیت دوسانجھ نے بال کٹوا دیے، مداح حیران
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2017ء)فلم اڑتا پنجاب سے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے بھارتی پنجاب کے معروف گلوکار اور ایکٹر دلجیت سنگھ دوسانجھ نے اپنی مذہبی شناخت پگڑی کو خیر باد کہتے ہوئے اپنے بال کٹوا دیے ہیں۔ چھوٹے بالوں کے ساتھ ان کے نئے سٹائل نے ان کے مداحوں کو حیران اور پریشان کر دیا ہے۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق دلجیت دوسانجھ جس طرح اپنی ذاتی زندگی اور خاندان کو میڈیا کے سامنے لانے سے ہچکچاتے ہیں، اسی طرح انہوں نے اپنے بال کٹوانے کے فیصلے کو بھی دنیا سے چھپایا حالانکہ وہ دو سال قبل یہ حرکت کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

دلجیت دوسانجھ ان دنوں ٹی وی شو رائزنگ سٹار میں شنکر مہادیون اور مونالی ٹھاکر کے ہمراہ ججز کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر وہ پگڑی پہن کر ہی شو میں شریک ہوتے ہیں۔خیال رہے کہ دلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ انوشکا شرما کے ہمراہ فلم پھلوری میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ انہوں نے اپنی مذہبی شناخت پگڑی پہن کر ہی اس فلم میں کام کرنے کی حامی بھری تھی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ انھیں ایک فلمسٹار نے کہا تھا کہ بالی ووڈ پگڑی والے اداکار کامیاب نہیں ہوتے تاہم وہ فلم چھوڑ سکتے ہیں لیکن پگڑی نہیں۔
وقت اشاعت : 10/06/2017 - 21:48:40