سلمان خان 90 کی دہائی میں بننے والی اپنی بلاک بسٹر فلم ’جڑواں‘ کے سیکوئل میں مختصر کردار میں نظر آئیں گے

منگل 4 جولائی 2017 23:09

سلمان خان 90 کی دہائی میں بننے والی اپنی بلاک بسٹر فلم ’جڑواں‘ کے سیکوئل میں مختصر کردار میں نظر آئیں گے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2017ء) بالی ووڈ کے سلطان 90 کی دہائی میں بننے والی اپنی بلاک بسٹر فلم ’جڑواں‘ کے سیکوئل میں مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے ہر فلمساز اور ہدایت کار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ فلم کی کامیابی کے لیے تینوں خانز یا پھر کسی بڑے اداکار کو کاسٹ کریں تاہم ان کے پاس وقت کی کمی اور پروجیٹکس زیادہ ہونے کے باعث یہ خواہش ادھوری رہ جاتی ہے تاہم اب ہدایت کار فلم کی کامیابی کے لیے بڑے اداکاروں کو اپنی فلموں میں مختصر کردار میں کاسٹ کرتے ہیں اور یہ رجحان بڑھتا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان ڈیوڈ دھون کی فلم ’جڑواں ٹو‘ میں مختصر کردار ادا کریں گے تاہم فلم میں ان کے کردار کے حوالے سے ابھی کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔ دوسری جانب اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا تھا کہ میں بہت پرجوش ہوں جب کہ فلم کے پہلے حصے میں دبنگ خان کے کردار کو سب نے بہت پسند کیا تھا۔۔
وقت اشاعت : 04/07/2017 - 23:09:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :