کترینہ کیف کی 15 سال پرانی تصویرنے بھارتی میڈیا میں ہلچل مچادی

پیر 10 جولائی 2017 21:53

کترینہ کیف کی 15 سال پرانی تصویرنے بھارتی میڈیا میں ہلچل مچادی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2017ء) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی لیبیا کے سابق سربراہ کرنل قذافی کے ہمراہ 15 سال پرانی ایک تصویر نے بھارتی میڈیا میں ہلچل مچادی ہے جس میں وہ کرنل قذافی کے پہلو میں بیٹھی نظر آرہی ہیں۔بالی ووڈ کی ناموراداکارہ کترینہ کیف نے کیرئیرکی ابتدا نہایت کم عمری میں ماڈلنگ سے کی، بے پناہ خوبصورتی اور معصوم حسن کے باعث کترینہ کا شمار جلد ہی سپر ماڈلزمیں ہونے لگا، اپنی خوبصورتی کے باعث کترینہ جلد ہی پوری دنیا میں مشہور ہوگئیں اور دنیا بھر سے انہیں فیشن شوز میں مدعو کیا جانے لگا، ایسے ہی ایک فیشن شو میں شرکت کرنے کیلئے کترینہ کیف دیگرماڈلزکے ہمراہ لیبیا گئیں جہاں ان کی ڈکٹیٹرکرنل قزافی کے ساتھ 15 سال قبل لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی کی سپر ماڈل شمیتا سنگھا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کترینہ کیف اور کرنل قذافی کی 15 سال قبل لی گئی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں کترینہ کرنل قذافی کے پہلو میں بیٹھی مسکراہی ہیں، جبکہ ان کے ساتھ دیگر ماڈلز کے ساتھ اداکارہ نیہا دھوپیا بھی نظر آرہی ہیں، شمیتا نے تصویر کے ساتھ پیغام درج کیا کہ 15 سال قبل جب ہم ایک فیشن شو میں شرکت کیلئے لیبیا گئے تھے اس وقت کرنل قذافی نے ہمیں ملاقات کا شرف بخشاتھا یہ ایک یادگار دورہ تھا جسے ہم کبھی نہیں بھلا سکیں گیاس دورے میں کترینہ کیف بھی ہمارے ساتھ تھیں تاہم انہیں اس دورے کے بارے میں کچھ یاد ہے یا نہیں اس بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتیں۔

تصویر میں دیگر ماڈلز بھی موجود ہیں لیکن کترینہ کے معصوم حسن اور دلکش خدوخال کے باعث نظر صرف ان کے چہرے پر ہی ٹکتی ہے ، شاید یہ ہی وجہ ہے کہ کرنل قذافی نے انہیں اپنے برابر میں بٹھایا ہے۔فی الحال کترینہ کیف کی جانب سے کرنل قذافی کے ساتھ لی گئی اس تصویر سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیاہے۔۔
وقت اشاعت : 10/07/2017 - 21:53:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :