لٹریری آرٹ اینڈکلچرل سنڈیکیٹ کے زیر اہتمام عید ملن مشاعرہ ، محفل موسیقی

منگل 11 جولائی 2017 14:31

لٹریری آرٹ اینڈکلچرل سنڈیکیٹ کے زیر اہتمام عید ملن مشاعرہ ، محفل موسیقی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2017ء) لٹریری آرٹ اینڈکلچرل سنڈیکیٹ نے راولپنڈی آرٹس کونسل کے اشتراک سے عید ملن مشاعرہ اور محفل موسیقی کا اہتمام کیا جس کی مہمانِ خاص معروف شاعرہ اوراداکارہ بشریٰ فرخ تھیں جبکہ مہمانِ اعزازاظہرہاشمی تھے۔

(جاری ہے)

نظامت کے فرائض چیئرپرسن فرحین چوہدری نے نظامت کے فرائض انجام دیے اورمعروف شعرائ کرام ناہید منظور، منیرزاہد، رخسانہ سحر، ایم اے دوشی، ماجدجہانگیر، نویدملک، شعیب خان، ناصرعقیل، ڈاکٹر ابرار عمر، خلیق الرحمان، امداد آکاش، نصیراحمدناصر، ریحانہ کنول اورعلی جان نے اپنا کلام پیش کیا۔

تقریب کے دوسرے حصے میں محفلِ موسیقی کا انعقادکیا گیا جس کی میزبانی کے فرائض ڈاکٹر ابرار عمر نے ادا کیے۔ کولاج میوزک گروپ کے ملک آصف اور حنیف بٹ نے اپنی گائیکی سے شرکائ کو محظوظ کیا۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹر راولپنڈی آرٹس کونسل وقاراحمد نے مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔ ۔
وقت اشاعت : 11/07/2017 - 14:31:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :