کراچی کے نئے فلمسازوں اور ہدایت کارکنوں نے فلم کا بجٹ بے انتہا بڑھا کر ٹیلی فلمیں اور ڈرامے بنانا شروع کر دئیے ہیں

جب تک لاہور سے فلمیں بننا شروع نہ ہوں گی فلم انڈسٹری کو عروج حاصل نہیں ہوگا

منگل 18 جولائی 2017 15:06

کراچی کے نئے فلمسازوں اور ہدایت کارکنوں نے فلم کا بجٹ بے انتہا بڑھا کر ٹیلی فلمیں اور ڈرامے بنانا شروع کر دئیے ہیں
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2017ء) ہدایت کار حسن عسکری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کراچی کے نئے فلمسازوں اور ہدایت کارکنوں نے فلم کا بجٹ بے انتہا بڑھا کر ٹیلی فلمیں اور ڈرامے بنانا شروع کر دئیے ہیں۔جس سے فلم انڈسٹری کو نقصان ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

حسن عسکری نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فلم بنانے والے نوجوانوں کو فلم کے حوالے سے ٹھوس عملی تجربہ نہیں ہے جبکہ انہیں یہ لوگو فلم کا سرکٹ چھوٹا ہونے کے باوجود 4سے 5کروڑ روپے کی فلم بنا کر سرمایہ برباد کرنے کا باعث بنتے ہیں۔

حسن عسکری نے کہا کہ اس وقت جدید ٹیکنالوجی پر بھی ایک سے دو کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔اس سے بھی بمشکل فلم کی لاگت پوری ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے فلمساز اسپانسر کے بجائے اپنے سرمایے سے فلم بناتے ہیں اس لیے وہ سرمایہ کاری کا تحفظ چاہتے ہیں جبکہ کراچی کے فلمساز سرمایے کا استعمال اپنے تجربات کی نذر کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا جب تک لاہور سے فلمیں بننا شروع نہ ہوں گی فلم انڈسٹری کو عروج حاصل نہیں ہوگا۔
وقت اشاعت : 18/07/2017 - 15:06:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :