قومی ترقی میں نوجوانوں کا کردار مسلمہ حیثیت کا حامل ہے ، تعلیم وتربیت اور مختلف فنون سے بہرہ ور کر کے نہ صرف معاشی خود کفالت کے قابل بنایا جا سکتا ہے ،

طلبہ کو زندگی میں اگر کوئی گفٹ دے سکتا ہے تو وہ اچھا استاد ہے ،بچوں کو اچھی تربیت دینے کیلئے ٹیچر ہی رول پلے کر سکتے ہیں،اس وقت ملک کا اڑھائی کروڑ بچہ سکولوں سے باہر ہے جو قوم کیساتھ نا انصافی اور سوچی سمجھی سازش ہے،تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و ملک کے نامور گلوکار ابرار الحق کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 12 اگست 2017 17:59

قومی ترقی میں نوجوانوں کا کردار مسلمہ حیثیت کا حامل ہے ، تعلیم وتربیت اور مختلف فنون سے بہرہ ور کر کے نہ صرف معاشی خود کفالت کے قابل بنایا جا سکتا ہے ،
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و ملک کے نامور گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ قومی ترقی میں نوجوانوں کا کردار مسلمہ حیثیت کا حامل ہے جنہیں تعلیم وتربیت اور مختلف فنون سے بہرہ ور کر کے نہ صرف معاشی خود کفالت کے قابل بنایا جا سکتا ہے بلکہ وہ قومی ترقی میں بھی براہ راست حصہ لے سکتے ہیں، طلبہ کو زندگی میں اگر کوئی گفٹ دے سکتا ہے تو وہ اچھا استاد ہے بچوں کو اچھی تربیت دینے کیلئے ٹیچر ہی رول پلے کر سکتے ہیں۔

اس وقت ملک کا اڑھائی کروڑ بچہ سکولوں سے باہر ہے جو قوم کیساتھ نا انصافی اور سوچی سمجھی سازش ہے۔ ان خیالات کا اظہار وہ صفہ ایجوکیشنل کمپلیکس اوکاڑہ میں ضلع بھر سے میٹرک کے امتحان میں پوزیشن ہولڈرزطلباء و طالبات میں ٹیلنٹ ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کے دوران کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں سہارا ٹرسٹ کے چیئرمین میجر (ر) اسرار الحق، چیئرمین صفہ ایجوکیشنل کمپلیکس چوہدری محمد شریف، پرنسپل ظہیر اقبال، پرنسپل سمارٹ سکول مہرین شیخ سمیت مختلف سکولوں کے پرنسپل، تاجروں، صحافیوں، سول سوسائٹی اور طلباء و طالبات کے والدین نے شرکت کی۔

تقریب میں یوم آزادی کے حوالے سے ملی نغمے پڑھے گئے۔ معروف گلوکار ابرار الحق نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ابرار الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ نارووال کی طرز کا اوکاڑہ میں بھی صفہ ایجوکیشنل کمپلیکس کیساتھ مل کر ہسپتال اور میڈیکل کالج بنانے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہارا ٹرسٹ ہیلتھ سروس ڈلیوری کو پاکستان میں فری کرے گی اس سلسلہ میں ہمارے راستے میں رکاوٹ کھڑی نہ کی گئی تو سہارا ٹرسٹ دیہی اور شہری علاقوں میں ہیلتھ سروس فری کردے گا۔

انہوں نے کہا کہ سہارا ٹرسٹ اب تک 27 لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج کر چکا ہے جن میں 80 فی صد مریضوں کا مکمل طور پر مفت علاج کیا گیا۔آئندہ 3 سال میں سہارا ٹرسٹ سے 100 فی صد علاج فری کر دیا جائے گا۔ ابرار الحق نے کہا کہ نارووال فری کالج بننے میں حکومت نے روڑے اٹکائے مگر عدلیہ کی اجازت سے میڈیکل کالج پایہ تکمیل تک پہنچ گیا، کالج سے حاصل ہونیوالی آمدنی کسی کی جیب میں نہیں بلکہ ٹرسٹ پر خرچ کی جائے گی۔

تقریب میں صفہ ایجوکیشنل کمپلیکس کے پرنسپل ظہیر اقبال نے اعلان کیا کہ غریب مستحق طلباء و طالبات کیلئے سکول یونیفارم مفت دینے کے علاوہ انہیں 1 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیں گے۔ تقریب کے آخر میں میٹرک میں پوزیشن حاصل کرنیوالے ضلع بھر کے طلباء و طالبات کو ایوارڈز اور انعامات سے نوازا گیا۔
وقت اشاعت : 12/08/2017 - 17:59:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :