یوم آزادی ،ْ پاکستانی اور بھارتی گلو کاروں نے ایک دوسرے کے قومی ترانے گاکر سب کو حیران کر دیا

اقدم ایک سوشل میڈیا پیج وائس آف ریم کی جانب سے اٹھایا ،ْ پاکستان اور بھارت کے 13 فنکاروں نے حصہ لیا

پیر 14 اگست 2017 19:38

یوم آزادی ،ْ پاکستانی اور بھارتی گلو کاروں نے ایک دوسرے کے قومی ترانے گاکر سب کو حیران کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2017ء) یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی اور بھارتی گلوکاروں نے ایک دوسرے کے قومی ترانے گاکر سب کو حیران کردیامیڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اقدم ایک سوشل میڈیا پیج وائس آف ریم کی جانب سے اٹھایا گیاجس میں پاکستان اور بھارت کے 13 فنکاروں نے حصہ لیا، جس کا مقصد سرحد کے دونوں جانب محبت اور امن و آشتی کو پروان چڑھانا ہے۔

اس گانے کا آغاز ان الفاظ کے ساتھ ہوتا ہے ’’ جب ہم فن کے لیے سرحدیں کھولتے ہیں تو امن ساتھ آتا ہے‘‘۔ویڈیو کے شروع میں پاکستانی ترانہ اور پھر ہندوستانی ترانہ شامل ہے، جس میں پاکستانی گلوکاروں نتاشا بیگ، جے علی، ایلسیا دیاس اور ذیشان علی نے پرفارم کیا۔انٹرنیٹ پر وائرل اس ویڈیو کو لوگوں نے بہت پسند کیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وائس آف ریم کے بانی ،ْ فلمساز اور سماجی کارکن رام سبرامانین نے بتایا کہ میں نے یہ ویڈیوز بنانے کا فیصلہ اس وجہ سے کیا کیونکہ بہت سے لوگ امن کے بارے میں بات کرنے سے کتراتے ہیں اور یہ بالکل غیر منطقی خوف ہے، میرے لیے یہ ویڈیوز ایک نئی شروعات اور امن کی جانب ایک چھوٹا سا قدم ہے۔گذشتہ ہفتے بھی انڈین بینڈ واکس کورڈ نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کے لیے ان کا قومی ترانہ بطور تحفہ گایا تھا، جسے بہت پذیرائی ملی تھی۔
وقت اشاعت : 14/08/2017 - 19:38:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :