امریتا سنگھ سارا علی خان کے کیریئر میں مداخلت نہیں کرتیں، پریرنا آروڑا

پیر 21 اگست 2017 14:02

امریتا سنگھ سارا علی خان کے کیریئر میں مداخلت نہیں کرتیں، پریرنا آروڑا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) بالی وڈ فلمساز پریرنا آروڑا نے کہا ہے کہ امریتا سنگھ سارا علی خان کے کیریئر میں مداخلت نہیں کرتیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز پریرنااروڑا نے کہا ہے کہ سارا علی خان کی والدہ امریتا سنگھ ان کے کیریئراور نہ ہی فلموں کے انتخاب میں مداخلت کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سارا اپنے فیصلوں میں خود مختار ہیںاور ایک ماں ہونے کی حیثیت سے امریتا سنگھ سارا علی خان سے تعاون کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ سارا علی خان کا شمار مستقبل کی بہترین اداکارائوں میں ہو۔اسار علی خان کی پہلی فلم ’’کدارناتھ ‘‘ جلد سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 21/08/2017 - 14:02:59