اکشے کھنہ کی اداکارانہ صلاحیتوں کا ہمیشہ سے بہت بڑا مداح ہوں، شاہ رخ خان

پیر 30 اکتوبر 2017 11:35

اکشے کھنہ کی اداکارانہ صلاحیتوں کا ہمیشہ سے بہت بڑا مداح ہوں، شاہ رخ خان
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ اداکار اکشے کھنہ کی عمدہ اداکارانہ صلاحیتوں کے ہمیشہ سے بہت بڑے مداح ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے کہاکہ فلم’’اتفاق‘‘ میں اکشے کھنہ کا کردار ان سے بہتر اور کوئی نہیں ادا کر سکتا تھا، اکشے کھنہ بہت باصلاحیت اور غیر جانبدار اداکار ہیں جو فلم کے لئے ایک پلس پوائنٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے اکشے اور ان کی اداکاری کے بہت بڑے مداح ہیں، ان کی اداکاری کے ساتھ ایک عجیب سا اسرار پوشیدہ معلوم ہوتا ہے۔ فلم ’’اتفاق‘‘ میں سدھارتھ ملہوترا، سوناکشی سنہا اور اکشے کھنہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم 3 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 30/10/2017 - 11:35:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :