گوری خان کو نامناسب اور مختصر لباس پہننے پر شدید تنقید کا سامنا

ہفتہ 4 نومبر 2017 13:00

گوری خان کو نامناسب اور مختصر لباس پہننے پر شدید تنقید کا سامنا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2017ء) بھارتی فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ " کنگ خان " نے حال ہی میں اپنی 52ویں سالگرہ منائی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے عزیز و اقارب کو بھی مدعو کیا تھا۔تاہم اس کے بعد اس سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوئی تو ہنگامہ مچ گیا ۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری کو ان تصاویر کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے ، شاہ رخ اور گوری خان کے مداحوں نے گوری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آپ کی بڑی عزت کرتے ہیں۔آپ کو ایسے کپڑے نہیں پہننے چاہیے۔جبکہ ایک مداح کا کہنا تھا کہ آپ ویسے ہی بہت خوبصورت ہیں ایسے بے ڈھنگے کپڑے پہننے سے آپ کی خوبصورتی میں اضافے کی بجائے کمی ہو گی۔

وقت اشاعت : 04/11/2017 - 13:00:58

Rlated Stars :