فلم سٹار ماہی شیخ نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا

منگل 7 نومبر 2017 12:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2017ء) فلم سٹار ماہی شیخ نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق درجنوں فلموں اور ڈراموں میں کام کر نیوالی فلم سٹار ماہی شیخ نے اپنی گلوکارہ شعبے میں بھی آنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور انکی سر یلی آواز کی بدولت گلوکاری کے شعبے میں انکے آگے بڑھنے کے روشن امکانات ہیں اس حوالے سے رابطہ کر نے پر ماہی شیخ نے کہا کہ مجھے گلوکاری کا ہمیشہ سے شوق رہا ہے لیکن میری توجہ اداکاری کی جانب سے زیادہ رہی ہے لیکن اب میں گلوکاری کی طرف بھی آرہی ہوں ۔

وقت اشاعت : 07/11/2017 - 12:01:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :