بطور اداکار فلموں اور کردارکے حوالے سے کوئی ترجیحات نہیں ہیں، اکشے کھنہ

جمعرات 16 نومبر 2017 12:56

بطور اداکار فلموں اور کردارکے حوالے سے کوئی ترجیحات نہیں ہیں، اکشے کھنہ
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء)بالی وڈ اداکار اکشے کھنہ نے کہا ہے کہ بطور اداکار فلموں کے حوالے سے کوئی ترجیحات نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اکشے کھنہ نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ میں فلموں میں خاص قسم کے کردار پسند کرتا ہوں بلکہ مجھے فلموں میں ہر قسم کے کردار ادا کرنا پسند ہیں اور بطور آرٹسٹ میری اس سلسلے میں کوئی ترجیحات یا پسندیدگی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں فلم انڈسٹری میں واپس آنے پر بے حد خوشی ہے اور فلم ’’اتفاق ‘‘ اچھی جا رہی ہے اور شائقین میری اداکاری کو پسند کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 16/11/2017 - 12:56:00

Rlated Stars :