شاہ رخ خان نے سلمان خان سے بہتر میزبان ہونے کا دعویٰ کردیا

منگل 2 جنوری 2018 18:53

شاہ رخ خان نے سلمان خان سے بہتر میزبان ہونے کا دعویٰ کردیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2018ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے سلمان خان کی میزبانی پرانگلی اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں مجھ سے بہتر کوئی میزبان نہیں۔اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے دونوں بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرتے ہیں جب کہ بھارت سمیت دنیا بھر میں دونوں کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔

بظاہر ایک دوسرے کے دوست نظر آنے والے دونوں خانز ماضی میں ایک دوسرے کے حریف رہ چکے ہیں یہاں تک کہ دونوں ایک دوسرے سے بات تک کرنا پسند نہیں کرتے تھے لیکن ایک تقریب کے دوران دونوں نے اپنی دشمنی کو بھلا کر پھر سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا لیکن آج بھی دونوں خود کو دوسرے سے بہتر دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

(جاری ہے)

ایک تقریب کے دوران شاہ رخ خان سے جب سوال پوچھا گیا کہ بالی ووڈ کا سب سے اچھا ایوارڈ شومیزبان کون ہے تو انہوں نے خود کو سب سے بہتر قراردیا۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ ایمانداری سے کہتا ہوں مجھ سے بہتر میزبان اور کوئی نہیں، میں سب سے اچھی میزبانی کرتا ہوں اور میں جھوٹ نہیں بول رہا، مجھے دوسرے میزبانوں کی طرح پرامپٹر پڑھنا نہیں پڑھتا۔ اگر آخری وقت میں شو میں کوئی تبدیلی کرنی پڑتی ہے تو میں سب کچھ سنبھال لیتا ہوں جب کہ سلمان بھائی ایسی صورتحال میں کہتے ہیں کہ میں ابھی نہیں آسکتا ایک گھنٹے میں آں گا۔۔
وقت اشاعت : 02/01/2018 - 18:53:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :