لاہور ،ادکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی سماعت

فریقین کے وکلاء حتمی بحث کے لیے طلب

جمعرات 8 مارچ 2018 20:58

لاہور ،ادکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی سماعت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2018ء) فیملی کورٹ نے سیکنڈل کوئین ادکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا۔ادکارہ کے وکیل نے عتیق الرحمان کی شہادت پر بحث مکمل کرلی۔ فیملی عدالت کے جج بابر ندیم کے روبرو میرا کے وکیل نے عتیق الرحمان کی ریکارڈ کروائے گی شہادت پر بحث مکمل کرلی۔

(جاری ہے)

ادکارہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عتیق الرحمان سستی شہرت کے لیے میرا کا شوہر ہونے کا دعوی کررہا ہے۔عتیق الرحمان کے پاس کوئی اصلی دستاویزات موجود ہی نہیں۔عتیق الرحمان عدالت کا وقت ضائع کررہا ہے۔عدالت نے ادکارہ کے وکیل کی بحث کے بعد فریقین کے وکلاء کو کیس پر حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 10مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔ادکارہ میرا نے عتیق الرحمان کے نکاح نامے کو فیملی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔
وقت اشاعت : 08/03/2018 - 20:58:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :