نیٹ فلیکس پر ہسپانوی ہارر فلم نے تہلکہ مچا دیا

فلم کو گزشتہ سال ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سب سے پہلے اسکریننگ کے لیے پیش کیا گیا تھا

جمعہ 9 مارچ 2018 11:52

نیٹ فلیکس پر ہسپانوی ہارر فلم نے تہلکہ مچا دیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2018ء) نیٹ فلیکس پر گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی ہسپانوی ہارر فلم نے تہلکہ مچایا ہوا ہے جسے انتہائی خوفناک فلم قرار دیا گیا ہے اور بیشتر افراد اسے پورا دیکھنے کی ہمت بھی نہیں کرسکے۔انٹرنیٹ پر فلموں کی ریویو سائٹ روٹن ٹماٹوز پر اسے 100 فیصد ریٹنگ دی گئی ہے اور ناظرین اس کو دیکھ دیکھ کر پاگل ہورہے ہیں۔

اس فلم کی نیٹ فلیکس پر ریلیز کے بعد متعدد افراد نے ٹوئٹر پر پوسٹس کرکے دیگر لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ دیکھنے سے پہلے ہوشیار ہوجائیں کیونکہ یہ اتنی خوفناک ہے کہ پوری دیکھنے کی ہمت کرنا مشکل ہے۔ایک صارف نے لکھا جب میں نے اس فلم کو دیکھنا شروع کیا مگر درمیان میں جب عفریت گھومنے لگا تو میں اتنا خوفزدہ ہوگیا کہ اسے بند کردیا۔

(جاری ہے)

اس فلم کی ہدایات پیسو پلزا نے دی ہیں اور یہ 1992 میں ایک لڑکی کے قتل کے حل نہ ہونے والے معمے کے سچے واقعے پر مبنی ہے جس میں ایک لڑکی ویرونیسا اپنی سہلیوں کے ساتھ ایک مردہ دوست کی روح بلانے کی کوشش کرتے ہیں مگر ان کا رابطہ ویرونیسا کے مرحوم والد سے ہوجاتا ہے۔

اس فلم کو گزشتہ سال ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سب سے پہلے اسکریننگ کے لیے پیش کیا گیا تھا اور اس کے دل دہلا دینے والے میوزک اور سائونڈ ایفیکٹس کے ساتھ ویڑول ایفیکٹس نے لوگوں کو دہشت زدہ کردیا تھا۔یہ فلم اسٹیفنا لزارو نامی لڑکی کی زندگی پر بنائی گئی ہے جو اوجا بورڈ استعمال کرتے ہوئے پراسرار طریقے سے ہلاک ہوگئی تھی اور پولیس تفتیش میں ناکام رہی تھی۔اس فلم کو ناقدین کی جانب سے بھی سراہا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 09/03/2018 - 11:52:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :