اداکارہ سونم کپور نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بیوقوف قرار دے دیا

پیر 12 مارچ 2018 22:43

اداکارہ سونم کپور نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بیوقوف قرار دے دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بیوقوف قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار انیل کپور کی صاحبزادی عموماًسماجی و معاشرتی خرابیوں کو اجاگر کرنے اور ملکی ساکھ پر ضرب لگانے یا نقصان پہنچانے والے عوامل پر بلاجھجک اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں اور وہ کسی بھی بڑی شخصیت سے مرعوب ہوئے بغیراپنی بات کہنے میں ذرا سا بھی عار محسوس نہیں کرتیں۔

ایسا ہی ایک بار پھر سونم کپور نے دنیاکے طاقتور ترین صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا ہے بلکہ بے دھڑک ہوکر انہیں کم عقل بھی قرار دے دیا۔یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب ایک امریکی مزاحیہ اداکارہ اور ٹاک شو کی میزبان ’ایلن ڈیگینرز‘ نے ٹوئٹر میں لکھا کہ صدر ٹرمپ نے ہاتھی اور دیگر جانوروں کی امریکا میں شکار کی خاموشی سے اجازت دے دی ہے،اس معاملے پر جتنی ممکن ہو اپنی آواز بلند کرنی چاہیے۔
وقت اشاعت : 12/03/2018 - 22:43:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :