ڈونلڈ ٹرمپ پرانتخابی مہم میں اداکارہ کو رقم دینے کے کیس میں فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان

منگل 21 مارچ 2023 20:44

ڈونلڈ ٹرمپ پرانتخابی مہم میں اداکارہ کو رقم دینے کے کیس میں فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2023ء) ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2016ء کی انتخابی مہم میں اداکارہ سٹار سٹورمی کو رقم دینے کے کیس میں فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے، تاہم سابق امریکی صدر فرد جرم عائد ہونے کے باوجود وہ صدارتی الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہوں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی قوانین کے مطابق ایسے کسی شخص کو انتخابی مہم چلانے اور صدارتی انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا جس پر فرد جرم عائد ہو یا پھر وہ جیل بھی جا چکا ہو، ٹرمپ پر اگر فرد جرم عائد ہو بھی جاتی ہے تو اس صورت میں بھی وہ انتخابی مہم جاری رکھ سکیں گے۔

ٹرمپ نے گزشتہ برس 2024ء کے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا تھا، اس ضمن میں ٹرمپ نے اپنے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروا دیے تھے۔
وقت اشاعت : 21/03/2023 - 20:44:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :