فیض احمد فیض کی برسی کے موقع پر ”فیض میلے “کل ہو گا‘ملک کے نامور گلوکار پرفامنس کرینگے

اتوار 10 دسمبر 2006 13:24

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10دسمبر2006 ) نامور عالمی شہر ت یافتہ مزدور دوست شاعر و دانشور فیض احمد فیض کی برسی کے موقع پر کل (سوموار )”فیض میلے “کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ میلا نارووال میں واقعہ انکے آبائی گاؤں قادر کالا میں ہو گا۔ اس موقع پر ایک میوزیکل پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ جس میں نامور گلوکار حصہ لینگے ۔

(جاری ہے)

ان گلوکاروں میں شوکت علی ‘عمران شوکت علی ‘ابرارلاحق ‘اقبال زیڈ ‘سائیں ظہور ‘اللہ دتہ لونے والا ‘اقبال باہو‘مبارک علی نتھو‘سائیں مشتاق ‘عدیل برکی ‘افشا ‘بشریٰ صادق ‘ندا فیض ‘عنایت عابد ‘شاہدہ منی ‘ثریا خانم ‘سنبل راجہ اور دیگر بہت سارے گلوکار متوقع ہیں ۔

پروگرام کی ریکارڈنگ پروڈیوسر بشارت احمد خان کرینگے جبکہ انکے معاون آغا قیصر عباس ہونگے ۔
وقت اشاعت : 10/12/2006 - 13:24:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :