نغمہ بیگم‘ بہار بیگم‘ صابرہ سلطانہ فلموں میں کام نہ ملنے کے بعد ڈپریشن کا شکار

ہفتہ 30 جون 2018 16:26

نغمہ بیگم‘ بہار بیگم‘ صابرہ سلطانہ فلموں میں کام نہ ملنے کے بعد ڈپریشن کا شکار
لاہور۔30 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2018ء) سینئر اداکارائیں نغمہ بیگم‘ بہار بیگم‘ صابرہ سلطانہ اور دیگر فلموں میں کام نہ ملنے کے بعد گھر بیٹھے ڈپریشن کا شکار ہونے لگیں‘ تینوں بڑی اداکارائیں آج بھی ذہنی و جسمانی طور پر کام کرسکتی ہیں مگر فلم والوں کی بے رخی اور بے حسی نے ان باکمال اداکارائوں کو تنہائی اور ذہنی مریض بنا کر رکھ رہا ہے‘ فلمی حلقوں میں کہا جارہا ہے کہ چاہے مختصر سہی مگر ان فنکارائوں کو مصروف کرکے انہیں دوبارہ چوکس کیا جاسکتا ہے اور ان کے جونیئر فنکار بھی ان کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکیں گے‘ فلمساز ان فنکارائوں کیلئے نت نئے کردار لکھوا کر ان سے کام لیں۔
وقت اشاعت : 30/06/2018 - 16:26:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :