فیشن انڈسٹری سے کنارہ کشی نہیں کرسکتی‘آمنہ الیاس

جمعرات 12 جولائی 2018 13:50

فیشن انڈسٹری سے کنارہ کشی نہیں کرسکتی‘آمنہ الیاس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) فیشن انڈسٹری کی سپرماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ فلم اورٹی وی ڈراموں میں منفرد کردار اداکررہی ہوں لیکن ان دونوں میڈیم میں کام کرنے کی وجہ سے فیشن انڈسٹری سے کنارہ کشی نہیں کرسکتی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں آمنہ الیاس نے کہا کہ فیشن انڈسٹری میری پہلی محبت ہے اورآج جو مقام اورشہرت میرے پاس ہے وہ سب فیشن انڈسٹری کی بدولت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فیشن کی دنیا میں اپنا سفرشروع کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے کامیابی اورشہرت نے میرے بہترین کام کی بدولت مجھے فلموں میں کام کرنے کا موقع دلوادیا۔

وقت اشاعت : 12/07/2018 - 13:50:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :