میں ایک اداکار ہوں ہیرو نہیں، اداکار ہی رہناچاہتا ہوں، راج کمار رائو

جمعہ 27 جولائی 2018 16:16

میں ایک اداکار ہوں ہیرو نہیں، اداکار ہی رہناچاہتا ہوں، راج کمار رائو
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) بالی وڈ کے اداکار راج کمار رائو کا کہنا ہے کہ وہ ہندی فلموںکا ’’ ہیرو‘‘ کہلانے کی بجائے اداکار کہلانا زیادہ پسند کرتاہوں ۔

(جاری ہے)

فلم ’’ستری‘‘ کے ٹریلر کے موقع پر اداکار راج کمارنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ا یک اداکار ہیں اور اداکار ہی رہنا چاہتے ہیں ،وہ خود کا ہندی فلموں کا ہیرو تصور نہیں کرتے ان کی نظر میں اصل ہیرو وہ ہیں جو کہ بارڈر پر وطن کے لئے اپنا کام سر انجام دے رہے ہیں،فلم ’’ستری‘‘ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک غیر معمولی فلم ہے ان کو فخر ہے وہ اس فلم کا حصہ ہیںاور ان کو امید ہے کہ شائقین اس فلم کو سراہیںگے ۔

فلم ’’ستری‘‘ کے ٹریلر کے موقع پر وہ اپنی ساتھی اداکارہ شردھا کپور اور ہدایتکار امر کوشک کے ہمراہ تھے، شردھا کپور اس فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ فلم ’’ستری‘‘ 31 اگست کو ریلزکی جائے گی ۔
وقت اشاعت : 27/07/2018 - 16:16:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :