جیکی شیروف سلمان خان کے والد کا کردار ادا کریں گے

علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کیلئے سلمان خان اور دیشا پٹانی نے شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز کردیا

پیر 30 جولائی 2018 12:48

جیکی شیروف سلمان خان کے والد کا کردار ادا کریں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) معروف بھارتی اداکار جیکی شروف فلم ’’بھارت‘‘ میں سلمان خان کے والد کا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکار جیکی شروف نے باپ اور بیٹے کے تعلقات پر مبنی فلم ’’بھارت‘‘کا اسکرپٹ پڑھا جو اٴْنہیں بے حد پسند آیا جس کے بعد اٴْنہوں نے سلمان خان کے والد کا کردار اداکرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے لئے سلمان خان اور دیشا پٹانی نے شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے جبکہ جیکی شروف ستمبر کے آخر میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

وقت اشاعت : 30/07/2018 - 12:48:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :