لاہور، گلوکارہ میشا شفیع نے انصاف کے حصول کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

جمعرات 2 اگست 2018 18:03

لاہور، گلوکارہ میشا شفیع نے انصاف کے حصول کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2018ء) پاکستان کی معروف گلوکارہ میشا شفیع نے انصاف کے حصول کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے اس سلسلے میں دائر کی جانے والی ایک درخواست نے میشاء شفیع نے گلوکار علی ظفر پر لگائے جانے والے الزامات کے حوالے سے موقف اختیار کیا ہے کہ میشاء شفیع نے انصاف کے حصول کیلئے صوبائی محتسب کو درخواست دی جسے مسترد کر دیاگیا جس کے بعد انہوں نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے رجو ع کرتے ہوئے ان کے روبرو درخواست دائر جسے گورنر پنجاب نے بھی مسترد کر دیا لہٰذا عدالت عالیہ اب انہیں انصاف فراہم کرے۔
وقت اشاعت : 02/08/2018 - 18:03:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :