قندیل بلوچ کا ایک کے بعد دوسرا شوہر سامنے آ گیا، قندیل نے ایک نہیں تین شادیاں کیں،شاہد بلوچ نے فوزیہ سے قندیل اور بلوچ بننے کی کہانی سنا دی

جمعرات 14 جولائی 2016 19:30

قندیل بلوچ کا ایک کے بعد دوسرا شوہر سامنے آ گیا، قندیل نے ایک نہیں تین شادیاں کیں،شاہد بلوچ نے فوزیہ سے قندیل اور بلوچ بننے کی کہانی سنا دی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جولائی ۔2016ء) قندیل بلوچ کا ایک کے بعد دوسرا شوہر سامنے آ گیا، شاہد بلوچ نے فوزیہ کے قندیل اور بلوچ بننے کی کہانی سناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ قندیل بلوچ نے تین شادیاں کیں۔

(جاری ہے)

قندیل بلوچ کا سامنے آنے والے دوسرے شوہرشاہد بلوچ کے مطابق وہ پشاور میں درزی کا کام کرتا ہے اور قندیل بلوچ نے گھر سے بھاگ اس کے ساتھ کورٹ میرج کی۔شاہد بلوچ نے فوزیہ کے قندیل بلوچ بننے کی کہانی سنا تے ہوئے کہا کہ پہلے قندیل بلوچ کی وٹے سٹے کی شادی بھی ہوئی جسے چھپا کر اس نے نکاح نامے میں خود کو کنواری ظاہر کیا اور اس طرح اس کی تین شادیاں بنتی ہیں۔واضح رہے کہ شاہد بلوچ سے پہلے عاشق حسین بھی منظر عام پر آ چکا ہے جن سے قندیل بلوچ کا ایک بیٹا بھی ہے ۔

وقت اشاعت : 14/07/2016 - 19:30:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :