اداکارہ نرگس بھی ایف بی آر کے ریڈار پر، آمدن کی تفصیلات طلب

جمعرات 2 اگست 2018 18:39

اداکارہ نرگس بھی ایف بی آر کے ریڈار پر، آمدن کی تفصیلات طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2018ء) اپنی ادائوں سے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ نرگس بھی ایف بی آر کے جال میں آ گئیں ، سال 2016ء کا حساب کتاب مانگ لیا گیا۔ایف بی آر کی جانب سے تھیٹر کی سینئر اداکارہ نرگس کا مالیاتی آڈٹ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کو ان کی رہائشگاہ پر نوٹس بھیجا گیا ہے۔ جس میں ان سے سال 2016ء کے غیرملکی سفر کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ اداکارہ سے آمدن اور اخراجات کا حساب دینے کا بھی کہا گیا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے نرگس کو تمام تفصیلات جمع کرانے کے لئے 9اگست تک مہلت دی گئی ہے۔نوٹس میں ان سے کہا گیا ہے کہ تفصیلات جمع نہ کرائی گئیں تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 02/08/2018 - 18:39:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :