فن اداکاری اور سیکھنے کی کوئی حدود مقرر نہیں‘رنیور سنگھ

بدھ 8 اگست 2018 18:35

فن اداکاری اور سیکھنے کی کوئی حدود مقرر نہیں‘رنیور سنگھ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ فن اداکاری اور سیکھنے کی کوئی حدود نہیں ہوتیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ میں نے اپنے فلمی کیریئر میں جتنا بھی کام کیا اس کے پیچھے خالصتاً میرا جوش و جنون ہے، میں اپنے فن اداکاری سے متعلق بہت زیادہ جنونی ہوں اور اس سے بھی زیادہ کہ میں کتنا سیکھ سکتا ہوں کیونکہ اس فن اور سیکھنے کی کوئی حدود مقرر نہیں ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اداکاری اور ہندی فلموں سے محبت ہے اور یہی محبت مجھے مزید بہتر کام کرنے پر اکساتی ہے۔ رنویر سنگھ فلم ’’گلی بوائے‘‘ اور ’’سمبا‘‘ میں دکھائی دیں گی

وقت اشاعت : 08/08/2018 - 18:35:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :