گلوکارہ شبنم مجید اور حمیرا چنا 6ستمبر کو فیصل آباد میں پرفارم کریں گی

جمعہ 31 اگست 2018 13:25

گلوکارہ شبنم مجید اور حمیرا چنا 6ستمبر کو فیصل آباد میں پرفارم کریں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2018ء)گلوکارہ شبنم مجید اور حمیرا چنا 6ستمبر کو فیصل آباد میں پرفارم کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق شبنم مجید اور حمیرا چنا 6ستمبر کو یوم دفاع کے حوالے سے فیصل آباد میں ہونے والی تقریب میں ملی نغمے پیش کریں گی جبکہ ان کے علاوہ دیگر گلوکار بھی پرفارم کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے شبنم مجید کا کہنا ہے کہ یوم دفاع کے حوالے سے تقریب میں پرفارم کرنا میرے لیے اعزاز ہے ، شو میں اپنے فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے گلوکارہ حمیرا چنا کے ساتھ ملی نغمے پیش کروں گی ۔

وقت اشاعت : 31/08/2018 - 13:25:20

Rlated Stars :