ہالی ووڈڈرامہ فلم’’دی ڈِگ‘‘کا سنسنی خیزٹریلر

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی

پیر 3 ستمبر 2018 12:24

ہالی ووڈڈرامہ فلم’’دی ڈِگ‘‘کا سنسنی خیزٹریلر
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2018ء) تھرل سے بھرپور ہالی ووڈڈرامہ فلم’دی ڈِگ‘کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اینڈی ٹوہل اور ریان ٹوہل کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے قاتل کے گرد گھوم رہی ہے جو15سال بعد اپنے قصبے کا رخ کرتا ہے تاہم قتل کیے گئے نوجوان کے والد کی بے قراری اسے بے چین کردیتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں موئے ڈنفورڈ،ایمیلی ٹیفے،لورکن کرانچ اور فرانسس میگی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔برائن جے فیلکنر کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 03/09/2018 - 12:24:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :