رشی کپور بھارتی وزیر اعظم مودی کی کتاب’’ایگزام واریئر‘‘ کا ترجمہ اردو میں کریں گے

بدھ 12 ستمبر 2018 13:42

رشی کپور بھارتی وزیر اعظم مودی کی کتاب’’ایگزام واریئر‘‘ کا ترجمہ اردو میں کریں گے
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2018ء) بالی وڈاداکار رشی کپور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کتاب’’ایگزام واریئر‘‘ کا ترجمہ اردو میں کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رشی کپور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کتاب’’ایگزام واریئر‘‘ کا ترجمہ اردو میں کریں گے، اس سے قبل اس کتاب کا انگریزی، ہندی، تامل ،اوریااور مراٹھی زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔

کتاب میں طلباء و طالبات کو امتحانات میں آنے والے چیلنج سے نبردآزما ہونے بارے مشورہ دیا گیا ہے۔208صفحات پر مشتمل کتاب کو تفاعلی انداز میں لکھا گیا ہے، جس میں یوگا مشقوں کے ساتھ دیگر سرگرمیوں بارے وہ معلومات بھی شامل ہیں جو طلباء و طالبات کو امتحانات میں ہونے والی پریشانی دور کرنے کے لئے مدد فراہم کرتی ہیں۔
وقت اشاعت : 12/09/2018 - 13:42:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :