میرے اندر فلمیں بنانے کی خواہش دم توڑ چکی تھی، مہیش بھٹ

پیر 1 اکتوبر 2018 14:53

میرے اندر فلمیں بنانے کی خواہش دم توڑ چکی تھی، مہیش بھٹ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2018ء) بالی وڈ فلم ساز و ہدایتکار مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ ان کے اند فلمیں بنانے کی خواہش دم توڑ چکی تھی جسے تازہ دم کرنے کے لئے ہدایتکاری سے 2دہائیوں کے لئے بریک لینے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے اپنے کام سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہدایتکاری سے 2دہائیوں کے لئے بریک لینے کا فیصلہ اس لئے کیا تھا کیونکہ وہ اس حقیقت سے آگاہ تھے کہ فلمیں بنانے کی ان کی خواہش مرجھا چکی ہے اور وہ اپنے مداحوں کو دھوکے میں نہیں رکھنا چاہتے تھے اور یہ کہ انہیں اپنے اندر کے کہانی بیان کرنے والے پہلو کو تازہ دم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ 20سال کے بعد بطور ہدایتکار فلم ’’سڑک 2‘‘ سے ایک نئی توانائی کے ساتھ فلمی دنیا میں واپس آئے ہیں اور انہوں نے زندگی سے ایک سبق سیکھا ہے کہ یہاں کوئی فل سٹاپ نہیں ہوتا۔ فلم ’’سڑک 2‘‘ میں اداکارہ عالیہ بھٹ، پوجا بھٹ، سنجے دت اور ادیتیا رائے کپور شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 01/10/2018 - 14:53:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :