تنوشری کے والد نے نانا پاٹیکر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

اگر پولیس کارروائی کرتی تو نانا پاٹیکر اب تک سلاخوں کے پیچھے ہوتے‘تپن دتہ

بدھ 3 اکتوبر 2018 12:26

تنوشری کے والد نے نانا پاٹیکر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2018ء) بالی ووڈ کی اداکارہ تنوشری کے والد نے بیٹی کے ساتھ بدتمیزی کی کوشش پر خاموشی توڑ دی۔ تپن دتہ نے معروف اداکار نانا پاٹیکر کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرا دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ تنوشری دتہ نے گزشتہ ہفتے الزام لگایا تھا تھاکہ دس پہلے فلم کے سیٹ پر معروف اداکار ناناپاٹیکر نے انہیں جنسی طور پر حراساں کیا تھا۔

دو روز پہلے نانا نے تنوشری کے خلاف ہتک عزت کا کیس داخل کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ایک ہفتہ خاموش رہنے کے بعد تنوشری کے والد تپن دتہ بول بڑے اور پولیس اسٹیشن جا کر نانا پاٹیکر کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی۔ تپن دتہ نے کہاکہ اگر پولیس کارروائی کرتی تو نانا پاٹیکر اب تک سلاخوں کے پیچھے ہوتے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نانا پاٹیکر کے وکیل نے اداکارہ کو قانونی نوٹس بھجوادیا، جس میں تنوشری دتہ سے معافی مانگنے کو کہا کیا گیا ہے۔

نانا پاٹٰیکر کے وکیل راجندرا شردھوکر کا کہنا تھا کہ انہوں نے نوٹس میں اداکارہ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ نانا پاٹیکر اس وقت اپنی آنے والی فلموں کی شوٹنگ کے سلسلے میں ممبئی سے باہر ہیں واپس آنے کے بعد وہ ایک پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ادھر تنوشری دتہ نے گزشتہ روز الزام عائد کیا کہ نانا پاٹیکر انہیں دھمکیاں دے بھی دے رہے ہیں، تاہم وہ ان سے ڈرنے والی نہیں۔
وقت اشاعت : 03/10/2018 - 12:26:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :