فلم ’’سنجو‘‘، ’’نیوٹن‘‘، ’’گلی گولیاں‘‘ آسٹریلیئن اکیڈمی آف سینما اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس ایوارڈزکے لئے نامزد

جمعہ 5 اکتوبر 2018 12:20

فلم ’’سنجو‘‘، ’’نیوٹن‘‘، ’’گلی گولیاں‘‘ آسٹریلیئن اکیڈمی آف سینما اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس ایوارڈزکے لئے نامزد
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2018ء) بالی وڈ فلم ’’سنجو‘‘، ’’نیوٹن‘‘ اور ’’گلی گولیاں‘‘ کو آسٹریلیئن اکیڈمی آف سینما اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس(اے اے سی ٹی ای) ایوارڈ کی بہترین ایشیئن فلم کیٹگری کے لئے نامزد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلیئن اکیڈمی آف سینما اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس(اے اے سی ٹی ای) نامزدگیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایشین فلموں نے گزشتہ ایک سال میں آسٹریلیا باکس آفس میں 36ملین ڈالر کا حصہ ڈالا ہے اورایشین فلموں کی نہ صرف آسٹریلیا بلکہ دنیا بھر میں مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

اے اے سی ٹی اے میں فلم ’’سنجو‘‘، ’’نیوٹن‘‘ اور ’’گلی گولیاں‘‘ کا مقابلہ جنوبی کوریا، ملائیشیا، چین، جاپانی فلموں سے ہو گا جبکہ اس کیٹگری کی جیوری کے صدر آسکر اور اے ایف آئی اور اے اے سی ٹی اے کے بہترین فاتح اداکار رسل کرو ہوں گے۔
وقت اشاعت : 05/10/2018 - 12:20:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :