خواتین کو مردوں کے غلط برتائو پر چپ نہیں رہنا چاہیے،سوناکشی سنہا

جمعرات 11 اکتوبر 2018 14:34

خواتین کو مردوں کے غلط برتائو پر چپ نہیں رہنا چاہیے،سوناکشی سنہا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) بالی وڈ کی اداکارہ کا کہنا ہے کہ خواتین کو مردوں کے منفی روئیے کی نفی کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے مہم ’’می ٹو‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم سے ان خواتین کے اندر نہ صرف اپنے تحفظ کی آگاہی بلکہ خود اعتمادی بھی پیدا ہوگی کو کہ معاشرتی تشدد کا شکار ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ عورتوں کو مردوں سے وابسطہ اپنے ساتھ ہونے والے غلط برتاو پر چپ نہیں رہنا چاہیے بلکہ اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے ۔ان کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ ان واقعات کو تصدیق کے ساتھ سوشل میڈیا میں منظر عام پر لانا چاہیے اور قصور وار کو 200 فیصد سزا ملنی چاہیے۔

وقت اشاعت : 11/10/2018 - 14:34:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :