ایرانی اداکارہ کا بھارتی ڈائریکٹر پرسیکس کے بدلے فلم میں کام دینے کا الزام
وپل امرت لال شاہ نے صاف الفاظ میں مطالبہ نہیں کیا ،ْ روپے سے یہی محسوس ہوا کہ وہ یہی چاہتے ہیں ،ْ رپورٹ ڈائریکٹر ہمیشہ اپنے دفتر یا ہوٹل میں اپنے قریب کھینچ کر گلے لگانے کی بھی کوشش کرتے تھے ،ْ بوسہ دینے کی بھی کوشش کی ،ْایلناز نوروزی
جمعہ 19 اکتوبر 2018 15:27
(جاری ہے)
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے کیریئر کا آغاز کرنے والی ایرانی اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ وپل امرت لال شاہ نے انہیں کم سے کم 2 بار بوسہ دینے کی کوشش کی جبکہ وہ ہمیشہ انہیں اپنے دفتر یا ہوٹل میں اپنے قریب کھینچ کر گلے لگانے کی بھی کوشش کرتے۔
ایلناز نوروزی کے مطابق وہ نمستے انگلینڈ میں کام کرنے کی خواہاں تھیں اور اس لیے پرجوش بھی تھیں، تاہم وپل امرت لال ان سے فلم میں کاسٹ کیے جانے کے بدلے جنسی تعلقات چاہتے تھے۔اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایک بار وپل امرت لال شاہ کو اپنے ہی دفتر میں نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کرنے کے دوران سمجھایا کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں ،ْانہیں اپنے دفتر میں ان کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہیے۔اداکارہ کے مطابق ان ہی دنوں میں اگرچہ وپل امرت لال شاہ نے انہیں ‘نمستے انگلینڈ’ میں کاسٹ نہیں کیا، تاہم انہیں جلد ہی معروف ویب سیریز ‘سیکرڈ گیمز’ میں کاسٹ کرلیا گیا، جو ان کیلئے اچھا ثابت ہوا۔خیال رہے کہ وپل امرت لال شاہ کی فلم ‘نمستے انگلینڈ’ میں ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا نے اہم کردار ادا کیا ہے ،ْفلم کو 19 اکتوبر کو ریلیز کردیا گیا۔ایلناز نوروزی نے اب تک بھارت کی ویب سیریز ‘سیکرڈ گیمز’ کے علاوہ ایک بھارتی پنجابی فلم میں بھی کام کیا ہے، وہ اس سے قبل پاکستانی فلم ‘مان جاؤ نا’میں کام کرچکی ہیں۔ایلناز نوروزی ایران میں پیدا ہوئیں تاہم جلد ہی وہ یورپی ملک جرمنی منتقل ہوگئیں ،ْ جہاں وہ پلی بڑھیں۔ایرانی نژاد ایلناز نوروزی نے محض 15 برس کی عمر میں جرمنی سے ہی ماڈلنگ کا آغاز کیا ،ْانہیں نہ صرف جرمن اور انگریزی بلکہ فرینچ، اردو اور ہندی زبانوں پر بھی عبور حاصل ہے۔ایلناز نوروزی نے 15 سال کی عمر میں ماڈلنگ کا آغاز کرتے ہوئے دنیا کے کئی ممالک کا دورہ کیا، بعد ازاں انہوں نے خصوصی پرشین رقص بھی سیکھا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Corey Stoll
Sajjad Kishwar
Arif Lohar
Rishi Kapoor
julia michaels
Shazia Khushk
Sarang Kazi
Whitney Cummings
Alina Zaidi
Sahira Kazmi
Amanda Schull
Ejaz Durrani
Showbiz News In Urdu
-
ٹک ٹاک کوک اسٹوڈیو سیزن15 کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی48 ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسیآج منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی کل منائی جائے گی
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا، میڈیا پر قیا س آرائیاں
-
تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم،ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ