امریکی اداکارہ ڈیانا سول انتقال کر گئیں

منگل 23 اکتوبر 2018 13:12

امریکی اداکارہ ڈیانا سول انتقال کر گئیں
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) فلم ’’ولی وونکا اینڈ دی چاکلیٹ فیکٹری‘‘کی اداکارہ ڈیانا سول انتقال کر گئیں۔ان کی عمر 88 برس تھی ۔

(جاری ہے)

وہ واشنگٹن ڈی سی میں گذشتہ 23سال سے غریب و نادار بچوں کے لئے مفت تعلیم کا پروگرام چلا رہی تھیں۔انہوں نے اداکار ہیری سن فورڈ کے ساتھ فلم’’کلیئر اینڈ پرزنٹ ڈینجر‘‘ اور فلم’’شیئر میڈنس‘‘میں بھی کام کیا تھا۔ان کے شوہر کا انتقال 2013میں ہوا۔

وقت اشاعت : 23/10/2018 - 13:12:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :