’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کا ریلیز کے تین دن میں 100کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس

اتوار 11 نومبر 2018 15:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2018ء) بالی وڈ فلم’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ریلیز کے تیسرے روز 100کروڑ کے کلب میں شامل ہو نے والی پہلی فلم بن گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم نے پہلے روز بھارتی فلم انڈسٹری کے تما م ریکارڈ توڑتے ہو ئے 52کروڑ سے زائد کا بزنس کیا جبکہ دوسرے روز29.25 کروڑ روپے اور تیسرے روز22.75کروڑ روپے کا بزنس کر کے ریلیز کے 100کروڑ کے کلب میں شامل ہو نے والی پہلی فلم بن گئی۔فلم دنیا بھر کی7000سینما گھروں میںنمائش کے لیئے پیش کی گئی۔

وقت اشاعت : 11/11/2018 - 15:50:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :