امیتابھ بچن کے ساتھ کام کے بعد خوشی سے مر سکتی ہوں،مونی رائے

ہفتہ 17 نومبر 2018 12:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ مونی رائے نے کہا ہے کہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کے بعد خوشی سے مر سکتی ہوں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ مونی رائے کا کہنا ہے کہ فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کر نے سے بہتر میرے لیے کچھ اور نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

لیجنڈ اداکارکے ساتھ کا م کر تے ہو ئے سین پر توجہ کھو دیتی تھی۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کر نے کے بعد خوشی سے مر سکتی ہوں۔ واضح رہے مونی رائے فلم’’براہمسترا‘‘میں امیتابھ بچن کے ساتھ نظر آئیں گی جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور،ڈمپل کباڈیہ شامل ہیں۔فلم آئندہ سال سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/11/2018 - 12:00:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :