’’ایوینجرز‘‘ سلسلے کی چوتھی فلم ’’ایوینجرز اینڈگیم‘‘ کا ٹریلر جاری

بدھ 12 دسمبر 2018 12:51

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ہالی وڈ فلم ’’ایوینجرز اینڈگیم‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مارول سٹوڈیوز کی پروڈکشن سپرہیرو فلم ’’ایوینجرز‘‘ سلسلے کی چوتھی سائنس فکسن فلم ’’ ایوینجرز: اینڈگیم‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا فلم کے ٹریلر میں اداکار ڈائونی جونیئر یعنی ٹونی سٹارک خلائی سیارہ ٹائٹن پر ہوتے ہیں جہاں وہ اکیلے ہی ایسے انسان ہوتے ہیں جو نزدہ بچ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار رابرٹ ڈائونی جونیئر آئرن مین ٹونی سٹارک کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کرس ہیمس ورتھ، مارک روفیلو، کرس ایونس، سکارلٹ جوہانسن، بینیڈکٹ کمبربیچ، الزبتھ اوسلن، ٹام ہولینڈ اور دیگر شامل ہیں۔ فلم کے ہدایت کار اینتھنی روسو اور جوئے روسو ہیں جبکہ فلم آئندہ سال 26اپریل کو ریلیزکی جائے گی۔
وقت اشاعت : 12/12/2018 - 12:51:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :