جیکی شروف اور انیل کپور آئندہ سال نئی فلم میں دکھائی دیں گے

بدھ 12 دسمبر 2018 14:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار جیکی شروف اور انیل کپور نے کہا ہے وہ آئندہ سال ایک ساتھ فلم میں دکھائی دیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار جیکی شروف اور انیل کپور نے ہنومن نگر کے ایک کالج میں کلچرل فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اداکار انیل کپور نے پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہمیں ہمیشہ سے جیکی شروف کے کپڑوں کے انداز کا مداح رہا ہوں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ایک بار انہوں نے جیکی شروف سے ٹرائوزر ادھار لئے جو فلم ’’وراثت ‘‘میں پہنے اور وہ گزشتہ 21سال سے میری الماری میں موجود ہیں کیونکہ وہ میری خوش قسمتی کا باعث ہیں۔ اس موقع پر جیکی شروف کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ ان کی دوستی آج بھی بہت مضبوط ہے۔ دونوں اداکاروں نے کہا کہ انہیں ایک ساتھ فلم کی پیشکش کی گئی ہے جو آئندہ سالریلیز ہوگی۔
وقت اشاعت : 12/12/2018 - 14:40:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :