کسٹم کورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

جمعہ 21 دسمبر 2018 18:04

کسٹم کورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2018ء) کسٹم کورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی، مسلسل غیر حاضری پر ایان علی کے وکیل سرفراز علی نے عدالت کے روبرو دلائل دیئے کہ ڈاکٹروں نے ایان علی کو فروری میں پاکستان کے سفر کی اجازت دی ہے، ملزمہ فروری میں عدالت پیش ہو کر اپنے خلاف مقدمے کا سامنا کرے گی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزمہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کرتے ہوئے سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمہ 3 سال سے دانستہ غیر حاضر ہے، ملزمہ کے عدالت میں سرنڈر کرنے تک وارنٹ گرفتاری واپس نہیں لئے جا سکتے، 18 جنوری سے کوئی التواء نہیں ہوگا اور ملزمہ کی غیر موجودگی میں ہی ٹرائل شروع کردیں گے۔واضح رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا، وہ عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئیں اور پھر کم و بیش دو برسوں سے واپس نہیں لوٹیں۔
وقت اشاعت : 21/12/2018 - 18:04:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :