عامر خان نے اپنی نئی فلم کے کردار کے لئے ڈائٹنگ شروع کر دی

منگل 8 جنوری 2019 13:51

عامر خان نے اپنی نئی فلم کے کردار کے لئے ڈائٹنگ شروع کر دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2019ء) بالی وڈ کی اداکار عامر خان نے اپنی نئی فلم کے کردار میں حقیقت کا رنگ دینے کے لئے ڈائٹنگ شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عامر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نئی فلم میں اپنے کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک سخت ڈائٹ پلان لے رہے ہیں اور اپنی جسمانی ساخت پر محنت کر رہے ہیں تاکہ وہ فلم میں اپنے کردار کے مطابق نظر آ سکیں۔ ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ وہ اپنے نئی فلم کا نام نہیں بتا سکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 08/01/2019 - 13:51:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :