میں فلم ’’سنجو‘‘ میں سنیل دت کے کردار کے لئے موزوں نہیں تھا، اکشے کھنہ

بدھ 9 جنوری 2019 15:02

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار اکشے کھنہ نے کہا ہے کہ ان کے فلم ’’سنجو‘‘ میں اداکار سنیل دت کے کردار کے لئے موزوں نہ ہونے کے باعث پاریش راول کو پیشکش کی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اکشے کھنہ نے اداکار سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’’سنجو‘‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فلم میں سنجے دت کے والد سنیل دت کے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی لیکن متعدد لک ٹیسٹ دینے کے بعد وہ اس کردار کے لئے موزوں ثابت نہیں ہوئے جس کے باعث اداکار پاریش راول کو اس کردار کے لئے بہترین قرار دیا گیا تاہم وہ فلم کا حصہ نہ بننے پر افسردہ ہیں۔

وقت اشاعت : 09/01/2019 - 15:02:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :