گبریلا ڈیمیٹریاڈز ہندی فلموں میں کام کرنے پر ناخوش

جمعرات 10 جنوری 2019 13:11

گبریلا ڈیمیٹریاڈز ہندی فلموں میں کام کرنے پر ناخوش
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) جنوبی افریقی ماڈل و اداکارہ گابریلا ڈیمیٹریاڈز ہندی فلموں میں کام کرنے پر ناخوش ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز رمیش سپی کی فلم ’’سونالی کیبل ‘‘ سے ہندی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی جنوبی افریقی ماڈل و اداکارہ گبریلا ڈیمیٹریاڈز کا کہنا ہے کہ انہوں نے صرف ایک فلم کی ہے لیکن انہیں یہ تجربہ بالکل بھی اچھا ثابت نہیں ہوا لہذا وہ فیشن انڈسٹری کی طرف واپس جائیں گی کیونکہ وہاں وہ خود کو زیادہ آرام دہ محسوس کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ہندی فلم انڈسٹری میں کیریئر بنانے کی کوئی خواہش نہیں ہے اور نہ ہی میرا بالی وڈ میں رہنے کا کوئی ایسا مقصد ہے، یہ بہت مشکل ہے کیونکہ اداکاری ایک الگ چیز ہے اور کسی دوسری زبان میں اداکاری کرنا الگ چیز ہے۔
وقت اشاعت : 10/01/2019 - 13:11:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :